اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے کرپشن کیس ۴۰۰۰ میں نیتن یاہو کے صاحبزادے کے بھی ملوث ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے یائیر نیتن یاہو کی بھی تفتیش کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس نیتن یاھو کے بیٹے سے یہ پوچھ گچھ کرے گی کہ آیا ان کے والد کے اعلیٰ عہدے سے یائیر نیتن یاھو نے کس حد تک استفادہ کیا اور شاؤل اولوفٹیچ کی مقامی مواصلاتی کمپنی ’پیزک‘ کو کس طرح اپنے مقاصد کے لیے والدہ کے ساتھ مل کر استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینجمن نیتن یاہو کے انتہائی قریبی ساتھی نِیر ہیفیٹس کمیونیکیشن کمپنی اسکینڈل میں خود بھی مشتبہ تھے لیکن اب انہوں نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے ریاست کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے کہ وہ وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شواہد فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲